فٹ پاتھ کے بچوں کو کرسمس کا تحفہ،نکو پارک کی سیر کرائی گئی – Halaat-e-Bengal

Shivam

Christmas

0 Comments

فٹ پاتھ کے بچوں کو کرسمس کا تحفہ،نکو پارک کی سیر کرائی گئی حالات ِ بنگال نیوز
کولکاتا: کہتے ہیں کہ عبادت سے زیادہ اہم کام کسی روتے ہوئے کو ہنسانا ہے اور آج اسی قوم کو سچ کردکھایا ہے Easy Note Stationery Pvt Ltd

نے، جنہوں نے آج کم وبیش 100فٹ پاتھ کے بچے بچیو ں کو کلکتہ کی مشہور تفریح گاہ نکو پار ک کی نہ صرف سیر کرائی بلکہ انہیں وہ ساری خوشیاں دینے کی کوشش کی ہے جن کے وہ حقدار ہیں۔اس موقع پر ہوڑہ، بالی کی ایم ایل اے ویشالی ڈالمیا بھی موجود تھیں، انہوں نے کہا کہ یہ کام بہت ہی قابل ستائش ہے کہ کیوں کہ عام طور پر ہم لوگ اپنی خوشیوں میں ایسے بچے بچیوں کا خیال نہیں کرتے لیکن انہیں آج ایک نکو پار ک میں کھیلتے دیکھ کر مجھے از حد خوشی ہورہی ہے اور میں اس کے لئے اس پروگرام کے منتظمین کو مبارکباد دینا چاہوں گی۔ اس موقع پر بچیوں کو نکو پارک کے مختلف رائیڈس کی سیر بھی کرائی گئی اور بچوں کے لئے مختلف اقسام کے پکوان بھی تیار کئے تھے۔’تلجلہ شید‘نامی این جی او کے بینر تلے ان بچوں کا تفریح گاہ تک لایا گیا تھا۔اس موقع پر مختلف شعبہ جات سے منسلک افراد بھی موجود تھے اور سبھو ں نے اس کام کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Reference : http://halaatebengal.com/?news=6453


Comments

Add a new comment